پاکستان انڈیا کے کرکٹ تعلقات بحال

آخری وقت اشاعت:  منگل 30 اکتوبر 2012 ,‭ 12:05 GMT 17:05 PST

بھارتی حکومت نے پاکستان کی کرکٹ ٹیم کے دورے کی اجازت دیدی ہے۔ اب دونوں ملک دسمبر اور جنوری میں ایک مختصر سیریز کھیلیں گے۔

آج دلی میں وزارت داخلہ کے اعلی اہلکاروں سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر اور بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے کہا کہ یہ سریز سات جنوری تک کھیلی جائے گی۔

پاکستان نے آخری مرتبہ سن دو ہزار سات میں بھارت کا دورہ کیا تھا لیکن نومبر دو ہزار آٹھ میں ممبئی پر حملے کے بعد کرکٹ کے رشتے بھی منقطع کر دیے گئے تھے۔ تب سے کئی مرتبہ بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں تو دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلے ہوئے لیکن باہمی سیریز نہیں۔

فی الحال انگلینڈ کی ٹیم بھارت کا دورہ کر رہی لیکن وہ کرسمس منانے کے لیے بائیں دسمبر کو واپس چلی جائے گی اور پھر دورہ پورا کرنے کے لیے گیارہ جنوری کو لوٹےگی۔

پاکستان کا دورہ تقریباً دو ہفتے کا ہوگا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔