خیبر ایجنسی: جھڑپوں کے بعد سرچ آپریشن

آخری وقت اشاعت:  منگل 30 اکتوبر 2012 ,‭ 15:56 GMT 20:56 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپوں کے بعد علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ وہاں فوج کے ریگولر دستوں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کل سے فوجی اہلکار بڑی تعداد میں ٹینکوں کے ہمراہ باڑہ سب ڈویژن میں داخل ہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق منگل کی صبح سے باڑہ سب ڈویژن کے علاقوں برقمبر خیل اور سپاہ میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے کئی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے اور اس دوران کئی مشکوک افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔