افغانستان: دو برطانوی فوجی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 31 اکتوبر 2012 ,‭ 02:16 GMT 07:16 PST

برطانوی وزارتِ دفاع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں ایک چوکی پر مقامی پولیس کی وردی میں ملبوس ایک شخص نے دو برطانوی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

دونوں فوجیوں کا تعلق فرسٹ بٹیلیئن رائل گھرکا رائفلز سے تھا۔

یہ فوجی منگل کے روز جنوبی افغانستان کے صوبہ ہلمند میں نہرِ سراج کے مقام پر ہلاک کیے گئے۔ ان کے خاندانوں کو ان کی ہلاکت کی اطلاع دے دی گئی ہے۔

اس سال افغانستان میں ہلاک ہونے والے ترتالیس برطانوی فوجیوں میں سے گیارہ ایسے ہیں جو کہ اپنے ساتھ کام کرنے والے افغان فوجیوں کے ہاتھوں مارے گئے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔