امن مشن سے یوگینڈا کی افواج واپس

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 3 نومبر 2012 ,‭ 02:34 GMT 07:34 PST

یوگینڈا کے قومی سلامتی کے وزیر مورولی مکاسا کا کہنا ہے کہ ان کا ملک اقوام متحدہ کے عالمی مشن کے تحت بھیجی گئی افواج واپس بلا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت نے ایک اہلکار کو نیویارک روانہ کیا ہے جو اس فیصلے کے بارے میں اقوام متحدہ کو آگاہ کریں گے۔

اس اقدام سے اقوام متحدہ کے صومالیہ، وسطی افریقی ریاست اور جمہوریہ کانگو میں مشن متاثر ہوں گے۔

اس اقدام کی وجہ اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ بتائی جاتی ہے جس میں یوگینڈا پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ کانگو کے باغیوں کو مسلح کر رہا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔