’پی پی پی اور ق لیگ پنجاب سے مشترکہ امیدوار کھڑے کریں گی‘

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 3 نومبر 2012 ,‭ 05:45 GMT 10:45 PST

پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ق) نے اگلے عام انتخابات میں مشترکہ امیدوار کھڑے کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کی ویب سائٹ پر دی جانے والی خبر کے مطابق انھوں نے لاہور میں ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں جماعتوں کی رابطہ کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے درمیان باہمی اتحاد جاری رہے گا۔

مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما راجہ محمد بشارت نے کہا کہ دونوں جماعتیں اتفاقِ رائے سے مناسب امیدوار کھڑے کریں گی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔