شامی باغیوں کا تیل کے کنویں پر قبضہ

آخری وقت اشاعت:  پير 5 نومبر 2012 ,‭ 01:50 GMT 06:50 PST

شام کي حزب مخالف کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ باغيوں نے پہلي مرتبہ تيل کے ايک کنويں پر قبضہ کر ليا ہے۔

شام کے باغی گروہ گزشتہ اٹھارہ ماہ سے صدر بشار الاسد کو اقتدار کو ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ باغیوں نے پہلی بار تيل کے کنويں پر قبضہ کيا ہے۔

گزشتہ روز شامي باغيوں نے حلب کے قريب ايک ہوائی اڈے پر حملہ کيا تھا جہاں سے اڑنے والے جہاز باغیوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہیں۔

شام کے سرکاري ذرائع ابلاغ کے مطابق باغيوں کے حملے کو بری طرح پسا کر ديا گيا تھا۔

ادھر قطر کے درالحکومت دوحہ میں شامی حزب مخالف کے گروپوں کا اجلاس جاری ہے جس میں ایک متحدہ محاذ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے پہلے روز گروپوں میں شدید اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔