’صدر اسد کو شام سے نکلنے کا راستہ دیا جائے‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 6 نومبر 2012 ,‭ 17:20 GMT 22:20 PST

برطانوی وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ اگر اس سے شام میں خون خرابہ ختم ہوتا ہے تو وہ صدر بشارالاسد کو ملک سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ دینے کی حمایت کریں گے۔

کیمرون نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کو چاہیے کہ وہ شامی صدر کو ملک سے نکالنے کی ہر ممکن حکمتِ عملی پر غور کریں۔

انہوں نے العربیہ ٹیلی ویژن چینل کو بتایا کہ وہ اس بات کے حق میں ہیں کہ صدر اسد ’بین الاقوامی قانون کی بھرپور طاقت کا سامنا کریں۔

انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ڈیوڈ کیمرون پر یہ کہہ کر تنقید کی ہے کہ وہ ’صدر اسد کے لیے معافی کے معاہدوں کے بات کر رہے ہیں۔‘

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔