گوئٹے مالا میں زلزلہ، 39 افراد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 8 نومبر 2012 ,‭ 23:37 GMT 04:37 PST

گوئٹے مالک کے صدر اوٹو پریز مولینا کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں 39 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور کئی لاپتہ ہیں۔

ان کے مطابق امدادی کارکن مکانوں کے ملبے تلے سے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق گوئٹے مالا میں آنا والے زلزلے کی شدت سات اعشاریہ چار تھی۔

اس زلزلے کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان سان مورکوس کے علاقے میں ہوا ہے جو زلزلے کے مرکز کے قریب ہے۔

گوئٹے مالا کے صدر کے مطابق بے گھر ہونے والے افراد کے لیے کیمپ کھولے گئے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔