’سوڈان اسرائیل کے حملے کا جواب دے گا‘

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 8 نومبر 2012 ,‭ 18:00 GMT 23:00 PST

سوڈان کے صدر عمر حسن البشر نے کہا ہے کہ ان کا ملک خرطوم کی اسلحہ ساز فیکٹری پر مبینہ طور پر اسرائیل کی طرف سے کی جانے والی بمباری کا سخت جواب دے گا۔

گذشتہ ماہ سوڈان نے اسرائیل پر الزام لگایا تھا کہ اس نے یرموک کی اسلحہ ساز فیکٹری پر فضائی حملہ کیا تھا۔ اسرائیل نے اس پر تبصرہ نہیں کیا لیکن سوڈان پر الزام لگایا کہ وہ ایران سے غزہ کی پٹی اسلحہ سمگل کر کے حماس تک پہنچاتا ہے۔

صدر عمر البشر نے یہ بھی کہا کہ وہ سعودی عرب میں آپریشن ہونے کے بعد بالکل تندرست ہیں۔ سوڈانی سرکاری میڈیا نے خبر دی تھی کہ ان کا وہاں کامیاب آپریشن ہوا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔