ملالہ کو نوبیل انعام کے لیے مہم

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 9 نومبر 2012 ,‭ 12:27 GMT 17:27 PST

دنیا بھر میں دسیوں ہزاروں افراد نے ایک آن لائن پٹیشن سائن کی ہے جس میں ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبیل انعام دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ادھر اقوامِ متحدہ نے دس نومبر کی تاریخ کو عالمی سطح پر ’ملالہ‘ کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی کو پاکستان کے ضلع سوات میں طالبان نے سر میں گولی مار دی تھی تاہم وہ شدید زخمی ہونے کے باوجود حملے میں زندہ بچ گئیں۔ طالبان نے حملے کی وجہ ملالہ یوسف زئی کا کھلے عام طالبان کے خلاف بیانات دینا بتایا تھا۔

آئن لائن پٹیشن سائن کرنے والوں نے برطانیہ کی حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس مُہم کا ساتھ دیں کیونکہ بقول ان کے ’ملالہ ان لوگوں کی ترجمانی کرتی ہیں جنہیں تعلیم سے محروم کیا جاتا ہے۔‘

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔