عراق: روس سے ہتھیار خریدنے کا معاہدہ منسوخ

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 10 نومبر 2012 ,‭ 10:02 GMT 15:02 PST

عراق میں ایک حکومتی مشیر نے بتایا ہے کہ عراقی حکومت نے حال ہی میں روسی حکام کے خلاف آنے والے بدعنوانی کے الزامات کے بعد، روس کے ساتھ چار اشاریہ دو ارب ڈالر کا اسلحہ خریدنے کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے۔

وزیرِ اعظم نوری مالکی کے ترجمان نے بی بی سی کو بتایا کہ نوری مالکی نے اس معاہدے کی تفتیش کا بھی حکم دیا ہے۔

اکتوبر میں طے پانے والے اس معاہدے کے تحت عراق کو جنگی ہیلی کاپٹر اور میزائل خریدنا تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔