’بس میں تبلیغ نہ کریں‘

آخری وقت اشاعت:  بدھ 14 نومبر 2012 ,‭ 02:02 GMT 07:02 PST

جزائر غرب الہند کے ملک جمائیکا میں پبلک ٹرانسپورٹ کے حکام نے مذہبی واعظوں پر بسوں میں تبلیغ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جمائیکا ایک عیسائی اکثریتی ملک ہے جہاں پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مبلغوں کو شائستگی سے خبردار کر دیا کریں کہ اب انہیں بسوں پر تبلیغ کرنے کی اجازت نہیں ہے کیونکہ مسافروں کی طرف سے یہ شکایات مل رہی ہیں کہ اس سے شور پیدا ہوتا ہے اور وہ تنگ ہوتے ہیں۔

جمائیکا کے عیسائی مبلغوں کا کہنا ہے کہ دوران سفر تبلیغ سے روکنا جمائیکا کے آئین میں دیے گئے اظہار رائے اور مذہب کی آزادی کے حق پر قدغن ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔