پاکستان نے تیرہ طالبان رہنما رہا کر دیے

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 15 نومبر 2012 ,‭ 15:59 GMT 20:59 PST

افغان حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں قیام ِ امن کی کوششوں میں مدد دینے کے لیے تیرہ طالبان رہنماؤں کو رہا کر دیا ہے۔

رہا کیے جانے والوں میں روس کے خلاف افغان جنگ کے اہم کمانڈر مولوی یونس خالص کے بیٹے انوارالحق بھی شامل ہیں۔

ان افراد کی رہائی پر حکومتِ پاکستان اور افغان امن کونسل کے وفد کے درمیان اسلام آباد میں ہونے والی بات چیت میں اتفاق ہوا تھا۔

افغان امن کونسل کا وفد ان مذاکرات کے بعد واپس کابل پہنچ گیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔