امریکہ معاہدے کی خلاف ورزی کررہاہے:کرزئی

آخری وقت اشاعت:  پير 19 نومبر 2012 ,‭ 02:18 GMT 07:18 PST

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ وہ نئے قیدیوں کی گرفتاریاں جاری رکھ کر اور افغان جیلوں میں قیدی رکھنے کی وجہ سے سکیورٹی معاہدے کے خلاف ورزی کر رہا ہے۔

صدر کرزئی نے اتوار کے روز جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ امریکی اقدام حال ہی میں ہونے والے ایک معاہدے کی ’سنگین خلاف ورزی‘ ہیں۔

یہ معاہدہ بگرام میں انتقالِ اقتدار کے سلسلے میں ہوا تھا۔

ان کا یہ بیان ایسے موقع پر آیا ہے جب دونوں حکومتیں اگلے دو برسوں کے دوران افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد امریکی فوجوں کے انتظام کے بارے میں ایک معاہدے پر گفت و شنید کر رہی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔