قاضی حسین احمد کے جلسے کے قریب دھماکہ

آخری وقت اشاعت:  پير 19 نومبر 2012 ,‭ 07:35 GMT 12:35 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حُسین احمد کے جلسے کے قریب خودکُش دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔

مہمند ایجنسی میں مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ حملہ پیر کو صدر مقام غلنئی سے تقریباً چھ کلومیٹر دور تحصیل علیم زئی میں غائب چوک کے قریب ہوا۔

اہلکار کے مطابق حملہ آور کا نشانہ ایک ایسی گاڑی تھی جو جلسے میں شرکت کے لیے جا رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ خودکُش حملہ اور ایک خاتون تھی جو پیدل تھی لیکن آزاد ذرائع سے حملہ آور کے خاتون ہونے کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔