توثیق بل 2012 کثرتِ رائے سے منظور

آخری وقت اشاعت:  پير 19 نومبر 2012 ,‭ 15:06 GMT 20:06 PST

پاکستان کی قومی اسمبلی نے توثیق بل 2012 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے۔

یہ بل وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے پیش کیا۔

اس بل کے تحت سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے جو چوبیس اپریل سے انیس جون تک جتنے اقدامات لیے ہیں ان کو قانونی تحفظ فراہم ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ کہ دو فروری کو عدالت نے این آر او عملدرآمد کیس میں یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کیا۔

چھبیس اپریل کو توہین عدالت کے کیس میں یوسف رضا گیلانی کو تیس سیکنڈ کی علامتی سزا سنائی تھی۔ اور انیس جون کو سپریم کورٹ نے وزیراعظم کے عہدے سے یوسف رضا گیلانی کو چھبیس اپریل سے نا اہل قرار دے دیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔