غزہ: جنگ بندی کے بعد زندگی معمول پر آنا شروع

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 22 نومبر 2012 ,‭ 16:38 GMT 21:38 PST

بدھ کو حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد غزہ کے لوگ معمول کی زندگی کی طرف واپس لوٹنے کے لیے کوشش کر رہے ہیں۔

بظاہر اس جنگ بندی پر ابھی تک عمل درآمد ہو رہا ہے۔

امن معاہدے کے بعد پہلے چند گھنٹوں کے اندر اندر غزہ سے کئی راکٹ داغے گئے لیکن اسرائیل نے ان کا جواب نہیں دیا۔

البتہ غزہ کی پٹی کے قریب واقع اسرائیلی سکول جمعرات کے روز بھی بدستور بند رہے۔

گزشتہ رات اسرائیلی فوج نے خبر دی تھی کہ اس نے امن بحال کرنے کے لیے مغربی کنارے میں 55 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں اعلیٰ عہدے دار بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ گرفتار شدہ افراد دہشت گردانہ تنظیموں سے وابستہ تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔