قصاب کی لاش ہمارے حوالے کریں: پاکستانی طالبان

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 22 نومبر 2012 ,‭ 10:13 GMT 15:13 PST

کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بھارت میں پھانسی دیے جانے والے پاکستانی شہری اجمل عامر قصاب کی لاش ان کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تحریک کے مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان نے بی بی سی اردو سے ٹیلیفون پر کسی نامعلوم مقام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت یہ لاش یا تو اجمل قصاب کے خاندان یا تحریک کے حوالے کرے۔ ’ہم سے سفارتی سطح پر رابطہ کرے تو ہم لاش حوالے کرنے کا طریقہ کار انہیں بتا سکتے ہیں۔‘

ایسا نہ کرنے کی صورت میں انہوں نے مزید حملوں کی دھمکی دی ہے۔ ان کا موقف تھا کہ حکومت پاکستان نے لاش نہ مانگ کر ’بےغیرتی‘ کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی تحریک قصاب کے کردار سے مطمئن ہے۔

حکومت پاکستان نے ایک مختصر بیان میں ممبئی حملوں میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی لیکن سیاسی جماعتوں یا دائیں بازو کی تنظیموں کی جانب سے اس پھانسی پر مکمل خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔