ججز تقرری کیس: ’صدر ریفرنس دائر کریں گے‘

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 23 نومبر 2012 ,‭ 06:01 GMT 11:01 PST

پاکستان کی سپریم کورٹ میں ججز تقرری کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹارنی جنرل عرفان قادر کی جانب سے ججز تقرری کیس میں جواب داخل کرایا گیا۔

ججز تقرری کیس کی سماعت جسٹس خلجی عارف حسین کی سربراہی میں چار رکنی بینچ کر رہا ہے۔

اس جواب میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تقرری کیس میں آئین کی شق 186 کے تحت صدرِ مملکت نےریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اٹارنی جنرل کے مطابق اس ریفرنس میں یہ سوال اٹھایا جائے گا کہ آیا جوڈیشل کمیشن قائم کرنا صحیح تھا یا نہیں۔

سپریم کورٹ نے اس کیس کی سماعت کو دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔