ایہود براک سیاست کو خیر آباد کہہ رہے ہیں

آخری وقت اشاعت:  پير 26 نومبر 2012 ,‭ 11:03 GMT 16:03 PST

اسرائیلی وزیر دفاع ایہود باراک نے کہا ہے کہ وہ آئندہ جنوری میں انتخابات کے بعد سیاست کو خیر آباد کہہ رہے ہیں۔

ایہود باراک انیس سو ننانوے سے دو ہزار ایک کے درمیان اسرائیل کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں۔

سیاست سے ان کے علیحدہ ہونے کے ساتھ ہی ان کا اسرائیلی فوجی اور سیاسی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ایک لمبے دور کا خاتمہ ہو جائے گا۔

انھوں نے اسرائیل کی دفاعی افواج میں انتالیس سال خدمات انجام دیں اور ترقی کرتے کرتے چیف آف جنرل سٹاف کے عہدے تک پہنچے۔

اس کے بعد وہ مختلف ادوار میں ملک کے وزیر داخلہ، وزیر خارجہ، وزیر اعظم اور آخر میں وزیر دفاع کے طور پر کام کرتے رہے۔

انھوں نے بنیامین نتن یاہو کو انیس سو ننانوے کے عام انتخابات میں شکست دی تھی۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے انیس سو ننانوے کے انتخابی منشور میں جنوبی لبنان سے انخلا کا وعدہ کیا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔