دمشق: باغیوں کیخلاف کاروائی، ہوائی اڈہ بند

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 30 نومبر 2012 ,‭ 00:50 GMT 05:50 PST

شام کے دارالحکومت دمشق میں ہوائی اڈے کی جانب جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے اور تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ان اقدامات کی وجہ علاقے میں باغیوں کے ساتھ ہونے والی شدید لڑائی بتائی گئی ہے۔

شام میں حکومت شہر کے مشرقی ضلع میں باغیوں کے خلاف کارروائیوں میں اضافہ کر رہی ہے۔

جھڑپوں کے دوران علاقے میں فون اور انٹر نیٹ سروسز بند کر دی گئی ہیں۔ اس سے پہلے بھی شامی حکومت نے بڑی کاروائیوں کے دوران انٹر نیٹ تک رسائی معطل کر دی تھی۔ تاہم نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں رابطے کے ذرائع منقطع کرنا غیر معمولی اقدام ہے۔

تاہم شامی حکومت کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ نظام کو کودہشت گردوں نے کاٹا ہے جسے انجینیئرز ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔