سابق بھارتی وزیراعظم آئی کے گجرال چل بسے

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 30 نومبر 2012 ,‭ 10:25 GMT 15:25 PST

بھارت کے سابق وزیراعظم اندر کمار گجرال طویل علالت کے بعد بانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

انہيں انیس نومبرکو دلی کے نواحی شہر گڈگاؤں کے میدانتا ہسپتال میں داخل کرایا گيا تھا جہاں جمعہ کو وہ چل بسے۔

بھارتی پارلیمان میں جاری اجلاس کے دوران وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے ان کی وفات کا اعلان کیا۔ ان کے انتقال کی خبر کے اعلان کے بعد پارلیمانی اجلاس کو ایک دن کے لیے معطل کردیا گيا ہے۔

اندر کمار گجرال نے بھارت اور پاکستان کے لوگوں کے درمیان رابطے بڑھانے کے لیے کام کیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔