دوہری شہریت، سندھ اسمبلی کے چھ اراکین مستعفی

آخری وقت اشاعت:  اتوار 2 دسمبر 2012 ,‭ 21:04 GMT 02:04 PST

پاکستان کی سندھ اسمبلی کے چھ اراکین نے دوہری شہریت کے معاملے پر استعفے دے دیے ہیں۔

سرکاری ریڈیو سٹیشن ریڈیو پاکستان کے مطابق چھ اراکین میں چار صوبائی وزراء بھی شامل ہیں۔

جن چھ اراکین نے استعفے دیے ہیں ان کے نام یہ ہیں: رضا ہارون، مراد علی شاہ، صادق میمن، عبدالمعید صدیقی، ڈاکٹر محمد علی اور عسکری تقوی۔

مستعفی ہونیوالوں میں متحدہ قومی موومنٹ کے چار اور پاکستان پیپلز پارٹی کے دو ارکان شامل ہیں۔

مستعفی ہونے والوں میں رضا ہارون انفارمیشن ٹیکنالوجی، محمد علی شاہ کھیل، مراد علی شاہ فنانس اور صادق میمن ٹیکنیکل ایجوکیشن، مائنز اور منرلز کے صوبائی وزیر تھے۔

ان اراکین نے الیکشن کمیشن میں دوہری شہریت کے معاملے میں اپنے حلف نامہ جمع نہیں کرائے تھے۔

مستعفی ارکان نے اپنے استعفے صوبائی اسمبلی کے سپیکر کو بھجوا دیے ہیں۔

انگریزی اخبار ڈان کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی نثار کھوڑو نے ان اراکین کے استعفے منظور کر لیے ہیں۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے دوہری شہریت سے متعلق حلف نامے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرتے ہوئے آخری تاریخ تیس نومبر مقرر کی تھی۔

اسی بارے میں

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔