اب ہمارے پاس بھی ایک ریاست ہے: محمود عباس

آخری وقت اشاعت:  اتوار 2 دسمبر 2012 ,‭ 16:54 GMT 21:54 PST

فلسطینی انتظامیہ کے صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ میں غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ ملنے کے بعد مغربی کنارے میں اپنے ہزاروں حامیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ اب ان کے پاس بھی ایک ملک ہے۔

نیو یارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے بعد محمود عباس فلسطین واپس آئے ہیں جہاں ان ایک ہیرو کی طرح شاندار استقبال کیا گيا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسبملی میں ہی ووٹنگ کے بعد فلسطین کو ایک غیر رکن مبصر ریاست کا درجہ ملا ہے۔

رملہ میں ان کی واپسی پر جشن کا ماحول تھا جہاں عوام سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ فلسطینیوں کے لیے اس درجے کو حاصل کرنے کے لیے طویل جد و جہد کرنی پڑی اور انتہائی درجے کا دباؤ برداشت کرنا پڑا لیکن فلسطینی لوگ ثابت قدم رہے اور کامیاب ہوئے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔