وانا: کار بم دھماکہ، دو فوجی اہلکار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  بدھ 5 دسمبر 2012 ,‭ 04:57 GMT 09:57 PST

پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان کے شہر وانا کے قریب بدھ کی صبح ایک دھماکے میں دو فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وانا سے پانچ کلومیٹر مغرب میں فوجی کیمپ زیڑی کالونی کے سامنے ایک چیک پوسٹ پر خودکش کار بم دھماکہ ہوا جس میں چیک پوسٹ کا مینار تباہ ہو گیا ہے۔

زیڑی کالونی میں کئی فوجی دفاتر موجود ہیں۔ اس حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے کالونی کے سامنے واقع ایک چوکی کے مینار سے، بارود سے بھری ایک گاڑی کو ٹکرایا جس کے بعد دھماکہ ہوا۔

تاہم علاقے کی پولیٹکل انتظامیہ نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ گاڑی ایک کچے راستے سے چوکی کی جانب آ رہی تھی جب سیکیورٹی اہلکاروں نے اس کو روکنے کے لیے اشارہ کیا۔ گاڑی نہ روکنے پر سیکیورٹی اہلکاروں نے گاڑی پر ایک راکٹ داغہ جس کے نتیجے میں ایک بڑا دھماکہ ہوا۔

یاد رہے کہ ماضی میں بھی اسی چیک پوسٹ پر ایک واقعے میں سیکیورٹی اہلکاروں نے ایک مسافر بس پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دس عام شہری ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوانات

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔