جنوبی افریقہ میں فوجی طیارہ گر کر تباہ

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 6 دسمبر 2012 ,‭ 08:41 GMT 13:41 PST

جنوبی افریقہ کی فوج نے بدھ کو لاپتہ ہونے والے فوجی طیارے کی تباہی کی تصدیق کر دی ہے۔

یہ ڈکوٹا جہاز مشرقی کیپ صوبے میں پریٹوریا سے ماٹہٹا جا رہا تھا کہ خراب موسم کے باعث گر کر تباہ ہو گیا۔اس جہاز میں گیارہ مسافر سوار تھے۔

غیر تصدیق شدہ اطلاعات کے مطابق جہاز میں جنوبی افریقہ کے سابق صدر نیئلسن منڈیلا کے طبی ماہرین کی ٹیم سوار تھی تاہم دفاعی حکام نے ان اطلاعات کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

امریکی خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق جہاز کا ملبہ کازولو نیٹل صوبے میں ڈرکننز برگ کے پہاڑوں میں ملا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔