سپریم کورٹ نے شعیب سڈل کمیشن تحلیل کردیا

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 7 دسمبر 2012 ,‭ 07:44 GMT 12:44 PST

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ارسلان افتخار کیس کی تحقیقات کے لیے تشکیل کردہ شعیب سڈل کمیشن کو تحلیل کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے حکم دیا ہے کہ شعیب سڈل کمیشن کی تیار کردہ رپورٹ منظرِ عام پر لائی جائے۔

یاد رہے کہ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے تیس اگست کو اپنے فیصلے میں ملک ریاض اور چیف جسٹس کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار کے درمیان مبینہ طور پر کروڑوں روپے کے لین دین کے معاملے کی تفتیش قومی احتساب بیورو سے لیکر ڈاکٹر شعیب سڈل کی سربراہی میں ایک رکنی کمیشن تشکیل دے کر اس کے سپرد کر دی تھی۔

ملک ریاض نے الزام عائد کیا تھا کہ اُنہوں نے سپریم کورٹ میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف مقدمات میں ریلیف حاصل کرنے کے لیے چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے صاحبزادے ڈاکٹر ارسلان افتخار کو نقدی اور اُن کے بیرون ممالک اخراجات کی مد میں بتیس کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی تھی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔