بھارت کی باکسنگ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 7 دسمبر 2012 ,‭ 07:05 GMT 12:05 PST

باکسنگ کی بین الاقوامی فیڈریشن نے بھارت کی باکسنگ ایسوسی ایشن کی رکنیت معطل کردی ہے۔

ایسوسی ایشن پر الزام ہے کہ ادارے کے حالیہ انتخابات میں ’ممکنہ طور پر دھاندلی‘ ہوئی تھی۔

لیکن ہندوستان کی غیر پیشہ ورانہ باکسنگ فیڈریشن (آئی اے بی ایف) کا کہنا ہے کہ اس کے عہدیداران کا انتخاب بالکل صاف شفاف طریقے سے کیا گیا تھا۔

ہندوستان میں سپورٹس کے لیے ایک ہی ہفتے میں یہ دوسری بری خبر ہے۔

منگل کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے بھارت کی اولمپک ایسوسی ایسشن (آئی او اے) کی رکنیت معطل کر دی تھی کیونکہ اس کے خیال میں ’داغدار’ لوگوں کو عہدیدار منتخب کیے جانے کا امکان تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔