پاکستان نابینا کرکٹ ٹیم کے کپتان ہسپتال میں

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 8 دسمبر 2012 ,‭ 05:50 GMT 10:50 PST

پاکستان کی نابینا افراد کی کرکٹ ٹیم کے کپتان ذیشان عباسی کی بوتل میں کسی نے مبینہ طور پر تیزاب ملا دیا جسے پینے کے بعد وہ ہسپتال داخل ہو گئے ہیں۔

پاکستان نابیناکرکٹ ٹیم عالمی کپ میں شرکت کے لیے بھارت میں ہے جہاں جمعے کو انہوں نے بھارت کی ٹیم کو شکست دی تھی۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چئیرمین سلطان شاہ کا کہنا ہے کہ پانی کی بوتل میں کلینکل تیزاب ملا ہوا تھا جس کو پی کر ذیشان کی طبیعت بگڑ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی انتظامیہ اور پاکستانی سفارتی عملہ بھی پہنچ گیا ہے اور اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔