مصر: صدارتی حکم نامہ منسوخ

آخری وقت اشاعت:  اتوار 9 دسمبر 2012 ,‭ 23:21 GMT 04:21 PST

مصر میں حکام کے مطابق صدر محمد مرسی نےگزشتہ ماہ اپنے اختیارات کو وسیع کرنے والے حکم نامے کو منسوخ کر دیا ہے۔

قاہرہ میں ہونی والی نیوز کانفرنس میں بتایا گیا کہ ملک میں نئے آئینی مسودے پر ہونے والا ریفرنڈم اپنے مقررہ وقت یعنی پندرہ دسمبر کو ہو گا۔

مصری صدر محمد مرسی کے مخالفین ان پر ایک آمر کی طرح کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں تاہم محمد مرسی کا کہنا ہے کہ وہ انقلاب کو تحفظ دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی اور ملک کی عدلیہ کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔