کیوٹو پروٹوکول میں آٹھ سال کی توسیع

آخری وقت اشاعت:  ہفتہ 8 دسمبر 2012 ,‭ 17:11 GMT 22:11 PST

قطر کے دارلحکومت دوحہ میں بارہ روز سے جاری ماحولیات پر اقوام متحدہ کی کانفرنس کے مندوبین نے کیوٹو پروٹوکول کو 2020 تک توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ماحول کے تحفظ کے لیے کیوٹو پروٹوکول واحد عالمی معاہدہ ہے جس کی قانونی حیثیت ہے اور ممبر ممالک پر لازم ہے کہ وہ اس میں دیئے گئے احدف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ کیوٹو پروٹوکول کا اطلاق صرف ترقی یافتہ ممالک پر ہوتا ہے۔

دوحہ میں دو سو ممالک کے مندوبین نے کیوٹو پروٹوکول کی توسیع کی توثیق کی۔

امریکہ نے کبھی بھی کیوٹو پروٹوکول کی توثیق نہیں۔ امریکہ ماحول کو آلودہ کرنے والے ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔