شمالی وزیرستان: ڈرون حملے میں دو غیر ملکی ہلاک

آخری وقت اشاعت:  اتوار 9 دسمبر 2012 ,‭ 06:51 GMT 11:51 PST

شمالی وزیرستان کے صدر مقام میران شاہ سے تقریباً چودہ کلو میٹر کے فاصلے پر تپائی گاؤں میں ایک مکان پر امریکی جاسوس طیاروں کے حملے میں دو غیر ملکی عرب باشندے ہلاک ہوگئے۔

مقامی انتظامیہ نے بی بی سی کو بتایا کہ اتوار کی صبح امریکی جاسوس طیاروں نے تپائی میں ایک مکان پر دو میزائل داغے جس سے دو عرب باشندے ہلاک ہوگئے جبکہ مکان کا ایک حصہ تباہ ہو گیا۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ہلاک ہونے والے کوئی اہم شخصیات تھے یا نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس مکان میں تقریباً دو سال سے غیر ملکیوں کا انا جانا تھا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔