لائن آف کنٹرول پر شدیدگولہ باری

آخری وقت اشاعت:  اتوار 9 دسمبر 2012 ,‭ 13:45 GMT 18:45 PST

پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر پاکستان اور ہندوستان کی افواج کے درمیان کچھ دیر سے شدید گولہ باری کا تبادلہ ہو رہا ہے، تاہم ابھی تک دونوں جانب سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

فائرنگ کا یہ تبادلہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے جنوبی ضلع پونچھ کے ہجیرہ سیکٹر میں ہورہا ہے۔

لائن آف کنٹرول سے چند سو گز کے کے فاصلے پر واقع مقامی پولیس چوکی کے اہلکار اشتیاق کا کہنا ہے کہ ہندوستان کی فوج نے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے بغیر کسی اشتعال کے فائرنگ شروع کردی۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔