تبتیوں کو خود سوزی پر اکسانے پر راہب گرفتار

آخری وقت اشاعت:  اتوار 9 دسمبر 2012 ,‭ 14:13 GMT 19:13 PST

چین میں ایک تبتی بودھ بخشو کو آٹھ تبتی باشندوں کو خود سوزی کے لیے اکسانے کے الزام میں قید کیا گیا ہے۔

جنوب مغربی چین میں اس تبتی بخشو پر الزام ہے کہ اس نے ایسا اپنے روحانی پیشوا جلا وطن دلائی لامہ اور ان کے پیروکاروں کی ہدایت پر کیا۔

اس سے قبل سرکاری میڈیا نے ایسے اقدامات کو قتل کی کوشش قرار دیا تھا۔

انسانی حقوق کے کارکنوں کے مطابق تبت پر چین کی حکمرانی کے خلاف سنہ دو ہزار نو کے بعد سے نوے تبتی باشندے احتجاجاً خود سوزی کر چکے ہیں اور ان میں سے بھی ایک تہائی نے ایسا صرف گذشتہ پانچ ہفتوں کے دوران کیا ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔