کراچی فائرنگ میں رینجرز کے دو اہلکار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  پير 10 دسمبر 2012 ,‭ 14:58 GMT 19:58 PST

پاکستان کے صوبہ سندھ کے شہر کراچی میں فائرنگ کے نتیجے میں رینجرز کے دو اہلکار ہلاک جبکہ پولیس کے چار اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ سہراب گوٹھ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔

رینجرز کے ترجمان کرنل شفیق کے مطابق الآصف سکوائر چوکی پر دو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک حوالدار اور ایک سپاہی ہلاک ہو گئے۔

ان کے بقول فائرنگ میں دو ٹریفک کانسٹیبل بھی زخمی ہوئے ہیں۔

کرنل شفیق نے بتایا کہ رینجرز نے حال ہی میں منگھوپیر، لانڈھی، بلال کالونی، محمود آباد اور گھاس منڈی کے علاقوں میں کارروائیاں کی تھیں اور پچاس سے زیادہ افراد کو حراست میں لیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہو سکتا ہے کہ یہ واقعہ رینجرز کی جانب سے کی گئی ان کارروائیوں کا ردِعمل ہو۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔