قاہرہ میں مظاہروں کے پیشِ نظر سکیورٹی سخت

آخری وقت اشاعت:  منگل 11 دسمبر 2012 ,‭ 06:06 GMT 11:06 PST

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ملک کے نئے مجوزہ آئین کے حامیوں اور مخالفین کے مظاہروں کے پیشِ نظر منگل کو سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مصری فوج کے ٹینک شہر کی سڑکوں پر گشت کر رہے ہیں جبکہ صدارتی محل کے گرد کنکریٹ کی رکاوٹیں اور خاردار تار بچھائی گئی ہے۔

پیر کی شب قاہرہ کے تحریر سکوائر میں موجود حزبِ مخالف کے حامیوں پر فائرنگ کی اطلاعات بھی ملی ہیں۔

صدر مرسی کے مخالفین سنیچر کو مجوزہ آئین پر ہونے والے ریفرنڈم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں جبکہ صدر کے حامیوں نے ان کے حق میں ریلیوں کی اپیل کی ہے۔

مصر کے صدر کا کہنا ہے کہ نیا آئین ملک میں آنے والے انقلاب کا محافظ ثابت ہوگا جبکہ ان کے مخالفین ان پر ملک کو دوبارہ آمریت کی جانب دھکیلنے کا الزام لگاتے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔