ڈاکٹر خلیل چشتی کی رہائی کا حکم

آخری وقت اشاعت:  بدھ 12 دسمبر 2012 ,‭ 06:17 GMT 11:17 PST

بھارت کی سپریم کورٹ نے معمر پاکستانی سائنسدان ڈاکٹر خلیل چشتی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

انہیں بھارت کے شہر اجمیر میں قتل کے ایک کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

عدالت کی دو رکنی بنچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ان پر قتل کے بجائے ’دانستہ طور پر کسی کو زخمی کرنے‘ کا جرم ثابت ہوتا ہے جس کے لیے وہ پہلے ہی جیل میں کافی وقت گزار چکے ہیں۔

اس سے پہلے سپریم کورٹ نے ڈاکٹر چشتی کو عارضی طور پر پاکستان جانے کی اجازت تھی لیکن سزا کے خلاف اپیل کی سماعت کے لیے یکم نومبر سے پہلے بھارت واپس لوٹنے کی ہدایت دی تھی

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔