امریکی سکول میں فائرنگ سے متعدد ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 14 دسمبر 2012 ,‭ 17:55 GMT 22:55 PST

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ میں ایک پرائمری سکول میں فائرنگ سے بچوں سمیت متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

یہ واقعہ نیوٹاؤن نامی قصبے کے سینڈی ہک سکول میں پیش آیا جہاں زیرِ تعلیم بچوں کی عمریں پانچ سے دس برس کے درمیان ہیں۔

پولیس نے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ ہلاک شدگان میں فائرنگ کرنے والا شخص بھی ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں میں متعدد بچے بھی شامل ہیں۔

باور کیا جا رہا ہے کہ حملہ آور نے سکول کے دفتر میں فائرنگ کی جبکہ کچھ ذرائع کے مطابق ایک کمرۂ جماعت بھی فائرنگ کی زد میں آیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔