عامر خان نے کارلوس مولینا کو شکست دے دی

آخری وقت اشاعت:  اتوار 16 دسمبر 2012 ,‭ 05:55 GMT 10:55 PST

برطانوی باکسر عامر خان نے اپنے امریکی مدمقابل باکسر کارلوس مولینا کو امریکہ کے شہر لاس انجلیس کے میموریل سپورٹس ارینا میں مقابلے کے بعد شکست دے دی ہے۔

عامر خان نے مقابلے سے پہلے کہا تھا کہ یہ ان کے باکسنگ کرئیر کے لیے انتہائی اہم مقابلہ ہوگا اور اس کے نتیجے پر ان کے مستقبل کا دارومدار ہو گا۔

عامر خان نے مقابلے کے بعد ڈبلیو بی سی سلور سپر لائٹ ویٹ کا ٹائٹل بھی جیت لیا۔

دونوں باکسرز لائٹ ویلٹر ویٹ کی درجہ بندی میں مقابلہ کررہے تھے جس کے بعد عامر خان نے ڈینی گارسیا کو بھی مقابلے کے لیے چیلنج کیا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔