ججوں کی تقرری کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کا حکم

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 21 دسمبر 2012 ,‭ 04:52 GMT 09:52 PST

پاکستان کی سپریم کورٹ نے ججز تقرری کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جسٹس شوکت صدیقی اور جسٹس نور الحق قریشی کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔

جسٹس خلجی عارف حسین کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے جمعہ کو اسلام ہائی کورٹ میں دو ججوں کی تقرری سے متعلق کیس کا فیصلہ سنایا۔

عدالت نے جسٹس شوکت صدیقی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں مستقل طور پر جج تعینات کرنے جبکہ جسٹس نور الحق کی بطور ایڈیشنل جج ہائی کورٹ مدتِ ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کا حکم دیا گیا ہے۔

مختصرفیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ججز کا تقرر بیس نومبر 2012 سے تصور کیا جائے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔