تندولکر کا ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

آخری وقت اشاعت:  اتوار 23 دسمبر 2012 ,‭ 06:14 GMT 11:14 PST

بھارت کے مایہ ناز بلے باز سچن تندولکر نے تیئیس سالہ طویل کیرئر کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ انہیں سچن کی جانب سے اس فیصلے کے بارے میں مطلع کیا گیا ہے۔

بی سی سی آئی کو بھیجے گئے پیغام میں سچن تندولکر نے کہا ہے کہ ’میں نے ایک روزہ طرز کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میرا ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کا رکن ہونے کا خواب پورا ہو سکا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے طویل عرصے تک ان کی غیر مشروط طور پر حمایت کی اور انہیں پیار دیا۔

انہوں نے کہا کہ دو ہزار پندرہ کے ورلڈ کپ میں اعزاز کے دفاع کی تیاری جلد شروع ہو جانی چاہیے اور وہ بھارتی ٹیم کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔