امریکہ: امدادی عملے پر فائرنگ، دو ہلاک

آخری وقت اشاعت:  پير 24 دسمبر 2012 ,‭ 18:09 GMT 23:09 PST

امریکہ کی ریاست نیویارک میں ویبسٹر نامی ایک قصبے میں آگ بجھانے والی عملے کے دو رضاکاروں کو گولیاں مار ہلاک کر دیا گیا ہے۔ دو رضاکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح جب آگ سے متعلق ایک ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکے لیے عملہ پہنچا تو اس پر فائرنگ کی گئی۔

امدادی عملے کو فائرنگ کی وجہ سے آگ بجھانے میں بہت تاخیر ہوئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوع پر ایک حملہ آور بھی ہلاک پایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ میں حال ہی میں ایک سکول میں فائرنگ کے واقعے میں بچوں کی ہلاکتوں کے بعد ہتھیار رکھنے کے شہری حق کے بارے میں شدید بحث جاری ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔