کراچی: مذہبی رہنما پر حملے کے خلاف ہڑتال

آخری وقت اشاعت:  بدھ 26 دسمبر 2012 ,‭ 06:16 GMT 11:16 PST

کراچی میں اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے خلاف آج شہر میں ہڑتال کی جا رہی ہے۔

اس ہڑتل کا اعلان منگل کو جماعت کے رہنماؤں نے دیا تھا۔

یاد رہے کہ منگل کو کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں فائرنگ کے ایک واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور جماعت اہلسنت والجماعت کے رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی سمیت چھ افراد زخمی ہوگئے تھے۔

کراچی پولیس کے ترجمان عمران شوکت نے بی بی سی کو بتایا تھا کہ فائرنگ کا واقعہ موتی محل کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے مولانا فاروقی اور ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کی گاڑیوں پر فائرنگ کر دی۔

اس حملے میں اہلسنت و الجماعت کے مولانا اورنگزیب زخمی ہوئے تھے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔