مخدوم احمد محمود نے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

آخری وقت اشاعت:  منگل 25 دسمبر 2012 ,‭ 06:50 GMT 11:50 PST

مخدوم احمد محمود نے پنجاب کے گورنر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ وہ پنجاب کے انتیسویں گورنر ہیں۔

چیف جسٹس لاہور نے مخدوم احمد محمود سے حلف لیا۔

یاد رہے کہ صدر آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپنے وکیل سردار لطیف کھوسہ کو گورنر پنجاب کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ ایسی سیاسی شخصیت کو صوبے کا گورنر نامزد کیا تھا۔

مخدوم سید احمد محمود کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے بااثر سیاسی گھرانے سے ہے اور وہ بارہ ستمبر انیس اکسٹھ کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ ان کے والد مخدوم زادہ سید حسن محمود ریاست بہاولپور کے وزیراعلیٰ تھے۔

پنجاب کے لیے نئے نامزد گورنر مخدوم احمد محمود سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر صبغت اللہ شاہ راشدی کے کزن ہیں۔

مخدوم احمد محمود کی والدہ سابق پیر پگارہ کی سگی بہن تھیں جبکہ سید یوسف رضا گیلانی کی والدہ اور پیر صبغت اللہ راشدی کی والدہ سگی بہنیں ہیں۔ جبکہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نئے نامزد گورنر پنجاب کے بہنوئی ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔