’ڈرونز کے مخالف خودکش حملوں کے خلاف کیوں نہیں بولتے‘

آخری وقت اشاعت:  منگل 25 دسمبر 2012 ,‭ 09:48 GMT 14:48 PST

پاکستان کی سیاسی جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کو غلط کہنے والے خودکش حملوں پر کیوں نہیں بولتے۔

یہ بات انہوں نے منگل کو صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک پریس کانفرنس میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ لوگ ڈرون حملوں کے باعث فضائی خودمختاری کی خلاف ورزی کی بات کرتے ہیں لیکن جو غیر ملکی شدت پسندوں کی وجہ سے ہماری زمین کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اس پر کیوں نہیں بولتے۔

انہوں نے اے این پی کی کارکنوں کو سراہا کہ سینیئر وزیر بشیر بلور کے قتل کے بعد تحمل کا مظاہرہ کیا اور دوسروں کی طرح سڑکوں پر نہیں نکل آئے اور سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچایا۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔