شام: ملٹری پولیس کے سربراہ ملک سے فرار

آخری وقت اشاعت:  بدھ 26 دسمبر 2012 ,‭ 12:35 GMT 17:35 PST

شام کی ملٹری پولیس کے سربراہ جنرل عبدالعزیز الصلال ملک سے فرار ہو کر ترکی پہنچ گئے ہیں۔

جنرل عبدالعزیز صدر بشار الاسد کی حکومت کو چھوڑ کر جانے والے سب سے اعلیٰ فوجی افسر ہیں۔

عبد العزیز الصلال نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ شامی فوج شہریوں کا تحفظ کرنا میں ناکام ہو چکی ہے اور وہ قاتلوں کے ایک گروہ میں تبدیل ہو چکی ہے۔

جنرل عبد العزیز کی جانب سے صدر بشار الاسد کی حکومت کو چھوڑنے کا اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب شام کے باغی دن بدن آگے بڑھتے جا رہے ہیں اور بشار الاسد کی اقتدار پر گرفت کمزور ہوتی جا رہی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔