پشاور: چوکی پر حملہ دو ہلاک، 22 اغوا

آخری وقت اشاعت:  جمعرات 27 دسمبر 2012 ,‭ 16:26 GMT 21:26 PST

پاکستان کے صوبہ خیبر پخون خوا کے شہر پشاور سے ملحق خود مختار قبائلی علاقے ایف آر میں بدھ کو رات گئے سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملے کے نتیجے میں دو اہلکار ہلاک جبکہ بائیس لاپتہ ہو گئے۔

تحریک طالبان پاکستان درہ آدم خیل کے ترجمان محمد نے اس حملے کی زمہ داری قبول کی ہے اور تئیس افراد کو یرغمال بنانے کا اعتراف کیا ہے۔

فاٹا کے سیکریٹیریٹ سے جاری ہونے والے بیان میں بائیس اہلکاروں کی گمشدگی کی تصدیق کی گئی ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔