نصیر آباد: آتشزدگی میں چار بچے جھلس کر ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 دسمبر 2012 ,‭ 21:15 GMT 02:15 PST

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں ایک جھونپڑی میں آگ لگنے سے چار بچے جھلس کر ہلاک ہو گئے۔

یہ آگ ڈیرہ مراد جمالی کے قریب ایک گاؤں گوٹھ محمد عمر میں بھڑک اٹھی اور اس نے آس پاس کی جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹیلی ویژن کی خبر کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد میں اضافے کا امکان ہے۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔