شمالی وزیرستان:ڈرون حملے میں چار ہلاک

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 دسمبر 2012 ,‭ 13:15 GMT 18:15 PST

پاکستان میں وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں ایک ڈرون حملے کے نتیجے میں چار غیر ملکی شدت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

فاٹا حکام کے مطابق اس حملے میں ڈرون سے تین میزائل فائر کیے گئے جن کے نتیجے میں ایک مکان بھی تباہ ہو گیا اور اس میں موجود چار شدت پسند ہلاک ہو گئے۔

حکام کے مطابق حملہ شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ سے چالیس کلومیٹر دور تحصیل دتہ خیل کے علاقے منے گُربز کے علاقے میں ہوا جو کہ افغان سرحد کے قریب ہے۔

حکام نے بتایا کہ چاروں ہلاک ہونے والے غیر ملکی تھے مگر ان کی شہریت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔