روس شامی اپوزیشن سے بات چیت کے لیے تیار

آخری وقت اشاعت:  جمعـء 28 دسمبر 2012 ,‭ 06:54 GMT 11:54 PST

شام کے صدر بشار الاسد کے بڑے حمایتی روس کا کہنا ہے کہ وہ حکومت مخالف شامی قومی اتحاد کے سربراہ احمد معاذ الخطیب سے بات چیت کے لیے تیار ہے۔

روس کے شامی حکومت سے قریبی تعلقات ہیں اور وہ مغربی ممالک کی جانب سے شامی قومی اتحاد کو تسلیم کیے جانے پر تنقید کرتا رہا ہے۔

روس کے وزیرِ خارجہ سرگئی لاورو نے اس سے پہلے کہا تھا کہ شام میں سیاسی تصفیے کے امکانات معدوم ہوتے جا رہے ہیں لیکن اس سلسلے میں کوششیں جاری رہنی چاہیئیں۔

BBC © 2014 بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے

اس صفحہ کو بہتیرن طور پر دیکھنے کے لیے ایک نئے، اپ ٹو ڈیٹ براؤزر کا استعمال کیجیے جس میں سی ایس ایس یعنی سٹائل شیٹس کی سہولت موجود ہو۔ ویسے تو آپ اس صحفہ کو اپنے پرانے براؤزر میں بھی دیکھ سکتے ہیں مگر آپ گرافِکس کا پورا لطف نہیں اٹھا پائیں گے۔ اگر ممکن ہو تو، برائے مہربانی اپنے براؤزر کو اپ گریڈ کرنے یا سی ایس ایس استعمال کرنے کے بارے میں غور کریں۔